میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اور چین کے تعلیمی اداروں میں دو طرفہ ڈپلومہ پروگراموں کا آغاز

پاکستان اور چین کے تعلیمی اداروں میں دو طرفہ ڈپلومہ پروگراموں کا آغاز

جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستانی اور چینی تعلیمی اداروں نے چین،پاک دو طرفہ ڈپلومہ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ بیلی ووکیشنل کالج چائنہ اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے تعاون سے جدید زرعی ٹیکنالوجی میں ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کا آغاز کیا جس میں طلبہ دو سال پاکستان اور ایک سال چین میں گزاریں گے۔ بیلی ووکیشنل کالج چین کے صدر پینگ ڈونگ جون نے تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ یہ طلبہ کے باہمی سیکھنے کے لیے ایک نمایاں قدم ہے۔انہوں نے زور دیا کہ طلبہ چین میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے تین سال تک چینی زبان سیکھنی ہوگی۔ یہ پروگرام طلبہ کو زراعت میں جدید علم سے آراستہ کرے گا اور زرعی ترقی کے لیے کام کرے گا۔علاوہ ازیں یونیورسٹی آف سرگودھا اور تانگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ نے ا کیڈمک، ایجوکیشنل اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔ معاہدے پر ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن یونیورسٹی آف سرگودھا کے ایڈیشنل ڈائریکٹر آفس ڈاکٹر انجم مرتضی اور تانگ پاکستان کے ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو صدر میکس ما نے دستخط کئے۔اس معاہدے کا مقصد سی سی ٹی ای ماڈل چین،پاک دو طرفہ ڈپلومہ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل جوائنٹ ایجوکیشن پروگرام شروع کرکے مقامی اقتصادی زونز اور سی پیک انڈسٹریز اینڈ سپیشل اکنامک زونز کے لیے افرادی قوت کو موثر تربیت، معیار کی تشخیص، سرٹیفیکیشن فراہم کرنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں