میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈر نعمان رشید کی خودکشی ، سلیم بجاری کامقدمہ نہ درج کرانے کیلئے لواحقین پردبائو

بلڈر نعمان رشید کی خودکشی ، سلیم بجاری کامقدمہ نہ درج کرانے کیلئے لواحقین پردبائو

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں بلڈر نعمان رشید کی خودکشی کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی قریبی شخصیت سلیم بجاری تعزیت کیلئے پہنچا، ورثاء اور سلیم بجاری میں بات چیت، فیصلہ ہونے کا امکان، پولیس تحقیقات کر رہی ہے، بڑے جو فیصلہ کرینگے قبول کرینگے فیصلہ نہیں ہوا، بھائی عدنان رشید، بلڈر نے اپنے موت کا ذمہ دار سلیم بجاری کے قریبی عزیز عبداللہ بجاری کو ٹھہرایا تھا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ایک ہفتہ قبل خودکشی کرنے والے بلڈر نعمان رشید کا مقدمہ ابھی تک درج نہ ہوسکا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی قریبی شخصیت سلیم بجاری بلڈر نعمان رشید کے ورثاء کے پاس تعزیت کیلئے پہنچا، ذرائع کے مطابق سلیم بجاری اور نعمان رشید کے ورثاء میں معاملے کو حل کرنے کیلئے اور ایف آئی آر نہ کاٹنے کے حوالے سے طویل بات چیت ہوئی اور ورثاء نے معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے مشاورت کیلئے وقت مانگا، بلڈر نعمان رشید نے اپنے موت کا ذمہ دار سلیم بجاری کی قریبی عزیز ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ٹنڈوالہیار عبداللہ بجاری کو ٹہرایا تھا۔ دوسری جانب روزنامہ جرأت کی جانب سے رابطہ کرنے پر بلڈر نعمان رشید کے بھائی عدنان رشید نے سلیم بجاری سے بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بڑے اور والد جو فیصلہ کرینگے وہ قبول کرینگے، پولیس کی تحقیقات جاری ہے، فی الحال ایف آئی آر کا معاملہ ملتوی کرکے مشاورت کر رہے ہیں، لیکن ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔ روزنامہ جرأت کو ملنے والے مبہم اسٹامپ پیپر کے مطابق نعمان رشید نے عبداللہ بجاری کے باپ حاجی فیض محمد بجاری سے 2 کروڑ لئے تھے جنہیں مختلف شرائط پر دگنا کرکے واپس کرنا تھا اور اس رقم کو وصول کرنے کیلئے عبداللہ بجاری نے بلڈر نعمان رشید کو دھمکیاں دیں اور دباؤ ڈالا جس کا اعتراف نعمان رشید اپنے اسٹامپ پیپر اور وائس ریکارڈنگ میں کرچکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں