میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت سندھ کا کراچی میں پلاسٹک کی سڑکیں بنانے کا منصوبہ

حکومت سندھ کا کراچی میں پلاسٹک کی سڑکیں بنانے کا منصوبہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حکومت سندھ کراچی میں ’پلاسٹک کی سڑکیں‘ بنانے پر غور کر رہی ہے اور نگران وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس منصوبے کے قابل عمل ہونے سے متعلق تفصیلات و سفارشات پیش کریں۔چند ماہ قبل ایک آئل مارکیٹنگ کمپنی نے 2.5 ٹن سے زیادہ ضائع شدہ پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کر کے شہر قائد میں 730 فٹ لمبی اور 60 فٹ چوڑی پہلی پلاسٹک کی سڑک متعارف کروائی تھی۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے شہر میں روزانہ ہزاروں ٹن سالڈ ویسٹ اکٹھا کیا جاتا ہے، اس کے پاس روزانہ کی بنیاد پر پانچ ٹن کچن ویسٹ کو کھاد میں اور اتنی ہی ٹن پلاسٹک کے کچرے کو ری سائیکل کرنے کے لیے دو پلانٹ ہیں۔پلاسٹک کی سڑک کی تعمیر سے متعلق معاملے پر محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا جہاں نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے محکمے کے ترقیاتی پورٹ فولیو کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ بیشتر ممالک نے پلاسٹک کی سڑکیں بنا نا شروع کر دی ہیں، کراچی شہر میں بھی اس کی ضرورت ہے۔انہوں نے محکمہ کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کا مکمل جائزہ لے اور ضروری کارروائی کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے۔سیکریٹری ورکس نے وزیراعلیٰ کو سندھ کے مختلف اضلاع میں کیے گئے انسپکشنز کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں