بھارت نے پاکستان سے کلبھوشن کے معاملے پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا
شیئر کریں
بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان سے نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھارتی جاسوس کلبھوش یادیو کو 3 مارچ 2016کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا جس نے بھارتی ایجنٹ ہونے اور جاسوسی کا اعتراف کیا تھا جبکہ فوجی عدالت نے اسے سزائے موت کا حکم دیا ہے جس پر بھارت یہ معاملہ عالمی عدالت لے جاچکا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پربات چیت ہوئی۔بھارتی اخبار کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوال اورسیکریٹری خارجہ جے شنکر سے بھی چند روزمیں ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے عہدہ چھوڑنے کے بعد سہیل محمود نے پچھلے ماہ چارج سنبھال لیا اور پاکستانی ہائی کمشنرکی بھارت میں اعلیٰ سطح پر یہ پہلی ملاقات ہے۔