پاکستان میں کورونامریض کم ہونے پر عالمی ماہرین حیران ڈاکٹرز سوچنے پر مجبور
ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ اگست ۲۰۲۰
برطانوی اخبار کا کہنا ہے پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا پر کافی حد تک قابو پا کر سائنسدانوں کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا۔دی ٹیلی گراف نے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو کی وجہ نوجوان آبادی،
شیئر کریںبرطانوی اخبار کا کہنا ہے پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا پر کافی حد تک قابو پا کر سائنسدانوں کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا۔دی ٹیلی گراف نے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو کی وجہ نوجوان آبادی، مضبوط قوتِ مدافعت اور سمارٹ لاک ڈاؤن ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹرز اور ماہرین یہ راز جاننے کے کوشش کر رہے لیکن وہ کوئی حتمی بات نہیں کہہ سکتے۔اخبار لکھتا ہے پاکستان میں یومیہ اموات اور کیسز کی تعداد انتہائی کم ہو چکی ہے جبکہ ہمسایہ ملک بھارت میں صورت حال اس کے برعکس ہے اور وہاں وائرس اب بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔