میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سول ایوی ایشن کو چار ماہ میں 30ارب کا نقصان

سول ایوی ایشن کو چار ماہ میں 30ارب کا نقصان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کے باعث ہوا بازی کی صنعت متاثر ہونے سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو چار ماہ میں 30ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن حسن ناصر جامی کے مطابق کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے صورت حال کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کوآمدنی کی مد میں ماہانہ 8ارب روپے نقصان ہورہا ہے جبکہ مارچ سے اب تک 30ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ڈی جی سی اے اے کے مطابق تمام ایئرلائنز نے سول ایوی ایشن سے فی ال حال ایئرپورٹ چارجز نہ لینے کی درخواست کی ہے اس متعلق معاملہ سی اے اے بورڈ کو بھیج رہے ہیں۔ بورڈ کی منظوری کے بعدایئرلائنز کے سی اے اے چارجز کو کورونا کے بعد لینا شروع کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں