میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، غزہ پر بمباری سے3فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، غزہ پر بمباری سے3فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

جنوبی غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانیوالے اسرائیلی حملے میں دیگر کئی زخمی ہوگئے
شہادتیں خان یونس کے شمال مغرب میںالعمل محلے میں الزقزوق موڑ کے قریب ہوئیں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جاری بمباری کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رات کے وقت فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں اور دیگر کئی زخمی ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ شہادتیں خان یونس کے شمال مغرب میں العمل محلے میں الزقزوق موڑ کے قریب اسرائیلی حملے میں ہوئیں۔غزہ میں وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 72,553 ہو گئی ہے اور 172,296 زخمی ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں