میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی منتیں کسی کام نہیں آ رہیں، چودھری پرویز الٰہی

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی منتیں کسی کام نہیں آ رہیں، چودھری پرویز الٰہی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی سے سابق صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت اور میاں محمود الرشید نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ملک معاشی ترقی کر رہا تھا، شہباز شریف اینڈ کمپنی نے ترقی کا سفر روک دیا، نا اہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عالمی دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، تمام پابندیوں کے باوجود عمران خان کی مقبولیت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کا دعوی کرنے والوں نے آج تک کچھ نہیں کیا، آئی ایم ایف کے ترلے منتیں بھی کسی کام نہیں آ رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلا رمضان ہے جس میں عوام کو سحر اور افطار کے لالے پڑے ہوئے ہیں، مفت آٹے کے حصول کیلئے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن حکمران لیپ ٹاپ تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں