میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورلڈ بینک کی پاکستان کو سستی بجلی کے حصول میں مدد کی پیشکش

ورلڈ بینک کی پاکستان کو سستی بجلی کے حصول میں مدد کی پیشکش

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ورلڈ بینک نے پاکستان کی توانائی ضروریات کے حوالے سے تازہ سروے رپورٹ جاری کر تے ہوئے سستی بجلی کے حصول میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ورلڈ بینک نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کو سورج اور ہوا سے توانائی کے حصول پر تیزی سے عمل درآمد کرنا چاہیے کیونکہ متبادل توانائی میں ہی پاکستان کے پاور سسٹم کا مستقبل ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو 2030 تک کم از کم 30 فیصد بجلی شمسی توانائی اور ہوا سے حاصل کرنا ہوگی، متبادل توانائی سے نہ صرف لاگت اورگرین ہائوس گیس کے اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی، بلکہ اگلے 20 سال میں پاکستان کو 5 ارب امریکی ڈالر کے اخراجات کی بچت ہوگی۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نجی بن حسین نے کہا کہ متبادل توانائی سے فوری اور طویل مدتی معاشی اور ماحولیاتی فوائد حاصل ہوں گے، ہم 2030 تک سستی اور قابل اعتماد بجلی کے حصول میں پاکستان کی مدد کوتیار ہیں۔پاکستان کو توانائی کے لئے زیادہ طویل المدتی پالیسی پرغور کرنے کی ضرورت ہے اور گھریلو و درآمد شدہ کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی لائی جانی چاہے، پاکستان کو لوڈشیڈنگ کے چکر کو دہرانے سے بچنے کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں