میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک افغان سیریز، بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے معذرت کیوں کرلی؟

پاک افغان سیریز، بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے معذرت کیوں کرلی؟

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

افغانستان کے خلاف تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے قومی ٹیم آج روانہ ہوگی تاہم بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے محروم ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق محمد یوسف آج ٹیم کے ساتھ نہیں جارہے، ان کی سیریز سے دستبرداری کی وجہ اہلیہ کی ناساز طبعیت ہے، بیٹنگ کوچ نے شارجہ سیریز میں اپنی عدم دستیابی سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔دوسری جانب فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی ٹیم کے ساتھ سفر کرنے والے اسکواڈ کا حصہ نہیں، وہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی پہنچ گئے ہیں۔پاک افغان سیریز کے دوران ہیڈ کوچ عبدالرحمن ہی اب اس سیریز میں محمد یوسف کی جگہ بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں