میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس اور رینجرز کی چوکیوں پر نشے کے عادی افراد کے ڈیرے

پولیس اور رینجرز کی چوکیوں پر نشے کے عادی افراد کے ڈیرے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی میں لوٹ مار اور قتل وغارت گری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے لیکن پولیس اور رینجرز کی چوکیاں غیرفعال، نشے کے عادی افراد کی آماجگاہ بن گئیں۔کراچی شہر بھر کی طرح کورنگی کاز وے پر بھی مسلح ملزمان کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔کورنگی کاز وے پر پولیس اور رینجرز کی چوکیاں غیرفعال ہونے کے باعث رات کی تاریکی کے ساتھ دن دہاڑے بھی لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔خالی چوکیوں کے باعث بے خوف مسلح ملزمان کے جتھے نے گزشتہ شب کاز وے پر ٹریفک جام کے دوران کئی افراد کو لوٹ لیا لیکن مسلسل وارداتوں میں اضافے کے باوجود پولیس کو ہوش نہ آیا۔کورنگی کاز وے پر قائم پولیس اور رینجرز کی چوکیاں غیر فعال ہیں اور کافی عرصے سے یہاں کوئی اہلکار تعینات نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث پولیس کی چوکی نشے کے عادی افراد نے اپنا ٹھکانہ بنا لیا ہے اور یہاں ہر وقت نشے کے عادی افراد کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں جن میں کمسن بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کی چوکی میں نشے میں استعمال ہونے والی اشیا کی باقیات اور گندگی کا ڈھیر لگ چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں