میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم پکڑ دھکڑ کر کے اپوزیشن کو روکنے والے نہیں ہیں، اسد عمر

وزیراعظم پکڑ دھکڑ کر کے اپوزیشن کو روکنے والے نہیں ہیں، اسد عمر

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ ہے کہ وہ پکڑ دھکڑ کر کے اپوزیشن کو روکنے والے نہیں ہیں۔ایک انٹرویو میں اسدعمر نے کہا کہ کوروناکی دوسری لہر ہے اس میں کیسز بڑھتے نظر آ رہے ہیں ہسپتالوں پر لوڈ بڑھتا جارہا ہے اس کے باوجود اپوزیشن جلسے کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا سیاست کا فائدہ نہیں ہے ، اپوزیشن نے جس طرح کورونا کو استعمال کیا اس سے بڑی منافقت نہیں ہوسکتی۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو غیرقانونی کام کی اجازت نہیں دے سکتی، وزیراعظم کا فیصلہ ہے وہ پکڑ دھکڑ کر کے روکنے والے نہیں، اپوزیشن قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے تو ذمے داری ان کی ہوگی اور اگر عوام کی جانوں کوخطرے میں ڈالا گیا تو اپوزیشن کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں