میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی معیشت وینٹی لیٹر پر مگرپرتعیش اشیاکی بے دریغ درآمد جاری

پاکستانی معیشت وینٹی لیٹر پر مگرپرتعیش اشیاکی بے دریغ درآمد جاری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے تاہم اس کے باوجود پرتعیش اشیاکی بے دریغ درآمد جاری ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی لگڑری گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بیرون ممالک سے درآمد کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر کاروں کی درآمد 12 اور موٹر سائیکلوں کی درآمد 438 اعشاریہ 71 فیصد بڑھیں۔ادارہ شماریات کے مطابق 8 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ائیر کرافٹ، بحری جہاز اور کشتیاں بھی پاکستان لائی گئیں۔ اس کے علاوہ 36 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز سے زائد کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ادویات اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر برآمدی شعبہ خام مال کے لیے ایل سی کھلنے سے بھی محروم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں