میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روشنی خارج کرنے والے کیڑوں سے بھری سرنگ اہم سیاحتی مرکز بن گئی

روشنی خارج کرنے والے کیڑوں سے بھری سرنگ اہم سیاحتی مرکز بن گئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

یہ دنیا عجائبات سے بھری ہے اورآسٹریلیا کے علاقے ہیلنس برگ میں ایک طویل لیکن متروک ریلوے سرنگ میں اب ایسے کیڑوں نے بسیرا کرلیا ہے جو رات کے وقت دمکتی نیلی روشنی خارج کرتے ہیں۔نیوساؤتھ ویلزمیں واقع اس جگہ پر اب سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سرنگ بھوتوں اورآسیب کی کہانیوں کی شہرت بھی رکھتی ہے۔ یہاں حیاتیاتی طور پر روشنی خارج کرنے والے حشرات نے ڈیرہ جمالیا ہے۔1889 میں تعمیر کی گئی اس 624 میٹر طویل سرنگ کا نام ’میٹروپولیٹن ٹنل‘ ہے۔ ایک زمانے میں یہ بہت مصروف رہی اور اس کے بعد اسے بند کردیا گیا۔ کئی عشروں تک بند رہنے والی سرنگ میں حشرات الارض کا مسکن بن گیا اور یوں جب 1995 میں اسے دوبارہ کھولا گیا تو یہاں روشنی خارج کرنے والے ننھے مہمان بھی کروڑوں کی تعداد میں موجود تھے۔ اب رات کو روز یہاں خوبصورت روشنیوں کا ایک شو ہوتا ہے جس کی چھت پر پر لاکھوں روشنی بھرے حشرات نظر آتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں