میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناظم جوکھیو قتل، 5ملزمان ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار

ناظم جوکھیو قتل، 5ملزمان ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

ناظم جوکھیوکیس میں تفتیشی افسر نے عدالت سے فرار ہونے والے 5ملزمان کو کلین چٹ دے دی اور کہاکہ ضمانت خارج سے قبل ہم ان کو فارغ التفتیش کر چکے ہیں۔جمعرات کوناظم جوکھیوکیس میں ضمانت خارج ہونے پر ملزمان کے فرار ہونے کے معاملے پر تفتیشی افسرسراج لاشاری نے فون پر انکشاف کیاکہ ملزمان فرار نہیں ہوئے بلکہ میری اور وکلا کی آنکھوں کے سامنے سے گئے۔ناظم جوکھیوکیس میں تفتیشی افسر نے ضمانت پر رہا 5 ملزمان کوکلین چٹ دیتے ہوئے کہاکہ عدالت کے ضمانت خارج سے قبل ہم ان کو فارغ التفتیش کر چکے ہیں، ناظم جوکھیوکیس میں مذکورہ 5 ملزمان کیخلاف کوئی شہادت نہیں۔سراج لاشاری نے کہاکہ ملزمان میں سلیم سالار،محمدسومار،محمداسحاق ، دودوخان ،محمدخان جوکھیوشامل ہیں، ان 5 ملزمان کاکوئی کردارسامنے نہیں آیا۔عدالت کی جانب سے ضمانت منسوخ ہونے سے فرق نہیں پڑتا، عدالت ضمانت خارج کاحکم سناتے ہی گرفتار کرنے کا حکم دیتی ہے، تفتیش سے خارج ہونے کے بعد اب یہ آزادہیں ان کے خلاف کوئی کیس نہیں۔دوسری جانب ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے ناظم جوکھیوقتل کیس میں ضمانت خارج ہونے پر ملزمان کے فرار ہونے کے معاملے پر کہا ہے کہ تفتیشی ٹیم ایمانداری سے مقدمے کی تفتیش کے مراحل طے کررہی ہے، مدعی مقدمہ افضل جوکھیوکیجانب سے5افرادکونامزد کیاگیا تھا۔ ترجمان کے مطابق مدعی کی جانب سے مزید15معلوم ونامعلوم افرادکوبھی نامزدکیاگیا، جن میں سے اسحاق ،سلیم ، محمدخان ، دودو ، سومار کوشواہدکی عدم دستیابی کی بناپرفارغ التفتیش کر دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں