میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مڈٹاؤن قبضے، ذیشان ذکی کو عدالت کا تیسر انوٹس جاری

مڈٹاؤن قبضے، ذیشان ذکی کو عدالت کا تیسر انوٹس جاری

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سینئر سول جج دو کوٹری کی عدالت نے ذیشان سلیم ذکی، عالم پالاری اور گلزار پالاری کو تیسری بار نوٹس جاری کردیے، 11 / جنوری کو جواب طلب، 4 ایکڑ زمین پر قبضے، غلط ڈیمارکیشن اور چوکڑی سروے پر در محمد بلوچ نے درخواست دائر کی تھی، تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج دو کوٹری کی عدالت نے ذیشان سلیم ذکی، عالم پالاری اور گلزار پالاری کو تیسرا نوٹس جاری کردیا ہے، قلات کے رہائشی در محمد بلوچ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری ریونیو، کمشنر حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر جامشورو، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل تھانہ بولا خان، مختیارکار تھانہ بولا خان، صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک ذیشان سلیم ذکی،واجد درانی، واحد عبدالقادر، عالم،گلزار پالاری سمیت 18 فریق بنا کر درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی چار ایکڑ زمین سروے نمبر 1554 کی غلط ڈیمارکیشن اور چوکڑی سروے کرکے غیرقانونی طور پر اسکیم میں شامل کیا گیا اور اس چار ایکڑ پر مڈ ٹاؤن اسکیم کا داخلی دروازہ تعمیر کیا جا رہا ہے، عدالت نے ذیشان سلیم ذکی، گلزار اور عالم پالاری کو تیسری بار نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 جنوری کو جواب طلب کرلیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں