میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی جن مذاکرات کاراگ الاپ رہی ہے، ان کا کوئی امکان نہیں،وزیر دفاع

پی ٹی آئی جن مذاکرات کاراگ الاپ رہی ہے، ان کا کوئی امکان نہیں،وزیر دفاع

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جن مذاکرات کا پی ٹی آئی راگ الاپ رہی ہے، ان کا کوئی امکان نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن ان شا اللہ آئینی وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں کا قومی مسائل پر مذاکرات اور اتفاق رائے جمہوری مزاج کا حصہ ہے۔تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان سارے شوق پورے کرلیں، اس وقت بھارتی میڈیا ان کو بھرپور سرپرستی اور ائرٹائم دے رہا ہے، اس کو انجوائے کریں۔ پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین بات چیت سے متعلق انہوں نے کہا کہ جن مذاکرات کا پی ٹی آئی راگ الاپ رہی ہے، ان کا کوئی امکان نہیں۔قبل ازیں انہوں نے اپنے ایک دوسرے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں اس مقام پہ پہنچ چکا ہے جہاں وطن کی محبت،شہدا کے خون کا تقدس اور رشتوں کا احترام کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔اس کے لیے اول آخر اس کی ذات ہے۔ اس کی زبان پاکستان دشمنی کی زبان، اپنے ورکروں کی تربیت کی بنیاد نفرت اور تقسیم ہے۔ اقتدار کی محرومی اسے وطن دشمنی پر لے آئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں