نامعلوم شخص جناح ہسپتال میں دو نعشیں چھوڑ کر غائب ہو گیا
شیئر کریں
نامعلوم شخص کراچی کے جناح ہسپتال میں دو نعشیں چھوڑ کر غائب ہو گیا۔ نامعلوم شخص دونوں نعشیں ایمرجنسی میں لایا اور پھر لاپتہ ہو گیا۔ جناح ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ایک شخص پرائیویٹ گاڑی میں دو نعشیں ہسپتال لایا اور نعشیں ہسپتال چھوڑنے کے بعد وہ شخص فرار ہو گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پولیس حکام اور تھانہ صدر کو اطلاع کر دی ہے ۔ ایس ایس پی سائوتھ شیراز نذیر کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کی نعشوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک افراد سے کوئی شناختی دستاویزات برآمد نہیں ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نعشیں گاڑی میں لائے اور ایمرجنسی میں چھوڑ کر چلے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں جاں بحق افراد کم عمر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کے حوالہ سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ دونوں نعشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔ نعشوں پر کوئی گولیوں اورتشدد کے نشانات نہیں ہیں تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد دونوں افراد کی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔