میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں امن بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہوگا وزیراعظم

افغانستان میں امن بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہوگا وزیراعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دورہ افغانستان قیام امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ تھا۔ افغانستان میں امن بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہوگا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کبھی کسی تنازع کیلئے فوجی حل پر یقین نہیں کیا۔ افغان عوام کے بعد پاکستان کو امن کا سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ امن کی بحالی اور تجارت سے دونوں ممالک کے عوام خوشحال ہوں گے۔ وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کابل کا میرا دورہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کے عزمِ کے اظہار کی جانب ایک اور قدم ہے۔ میں کبھی بھی تنازعات کے عسکری حل کا قائل نہیں رہا، چنانچہ ہمیشہ سے میرا ایمان رہا ہے کہ افغانستان میں امن سیاسی گفت وشنید ہی سے حاصل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اہل افغانستان کے بعد اس امن میں سب سے بڑا حصہ ہمارا ہے کیونکہ اس سے باہمی روابط و تجارت کے دروازے کھلیں گے اور خوشحالی دونوں ممالک کا رخ کرے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن وتجارت کے ثمرات بطور خاص ہمارے قبائلی عوام تک پہنچیں گے جنہوں نے افغان جنگ کی تباہ کاریوں کا بارِ گراں اٹھایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں