میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد ہلاک، بلوچستان میں کیپٹن شہید

شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد ہلاک، بلوچستان میں کیپٹن شہید

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب بلوچستان میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے کیپٹن مادر وطن پر قربان ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہو گیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ علاقیمیں مزید دہشتگردوں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے علاقے توبوگچک میں فورسزکی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک کیپٹن شہید جبکہ 2 جوان زخمی ہو گئے۔ جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کا نام کاشف بتایا گیا ہے، زخمی جوانوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن کاشف کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاکے گچک میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن کاشف کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ، شہید کے رشتہ داروں اور فوجی افسران و جوانوں نے شرکت کی ۔بعد ازاں پاک فوج کے شہید کیپٹن کاشف کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد کر دیا گیا ۔کیپٹن کاشف گزشتہ رات بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھامکے کے نتیجے میں شہید ہوئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں