میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہ محمود قریشی نے نعیم الحق کی عیادت کی، جلد صحت یابی کے لیے دعا

شاہ محمود قریشی نے نعیم الحق کی عیادت کی، جلد صحت یابی کے لیے دعا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ۔ نعیم الحق کینسر کے عارضہ کے سبب اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نعیم الحق پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ پارٹی کے لیے ان کی گرانقدر خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کا شمار پی ٹی آئی کے بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے ۔ وزیر خارجہ نے نعیم الحق کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی اور کہا کہ دلی خواہش ہے کہ نعیم الحق جلد صحتیاب ہو کر پھر اسی آب و تاب کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں