با با گورو نانک کا جنم دن بھارت سے سکھ یاتری آج پاکستان پہنچیں گے
شیئر کریں
با با گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے لیے ہمسایہ ملک بھارت سے 3ہزار سے زائد سکھ یاتری آج سے (بدھ ) 12ربیع الاول کو پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ طاہر احسان ، سیکریٹری بورڈ محمد طارق وزیر، پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی سردار تارا سنگھ دیگر پاکستانی سکھ رہنماء اور افسران کے ہمراہ یاتریوں کا استقبال کریں گے ۔ لاہور پہنچنے کے بعد یاتری مرکزی تقریبات کے لیے ننکانہ صاحب روانہ ہو جائیں گے جہاں پہلے ہی دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری پہنچ چکے ہیں۔چیئرمین بورڈ طاہر احسان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں یاتریوں کی سفری سہولیات،میڈیکل ، ٹرانسپورٹ ،کھانے پینے رہائش اور سیکورٹی سمیت تمام تر انتظامات مکمل ہیں ،ہم اس مقدس مہینے میں آنے والے مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی کریں گے۔