امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ملکوں میں شامل کرنے کا مطالبہ
امریکا کے 14سینیٹرز نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے نام خط لکھ کر بھارت کو مذہبی آزادی کے حوالے سے فہرست میں بدترین ملکوں میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا
شیئر کریںامریکا کے 14سینیٹرز نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے نام خط لکھ کر بھارت کو مذہبی آزادی کے حوالے سے فہرست میں بدترین ملکوں میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔امریکی وزیر خارجہ کے نام خط میں 10 ری پبلکن اور 4 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے لکھا ہے اور امریکی حکومت سے کہا ہے کہ وہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سفارشات پر غور و خوض کرے ۔سینیٹر نے مزید کہا کہ کمیشن کی رپورٹ جو رواں سال اپریل میں بھارت کی مذہبی آزادی کے حوالے سے بنائی گئی، جس میں اسے بدترین ملکوں میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔ امریکا میں مقیم بھارتی اور مقامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے سینیٹرز کے خط کا خیر مقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی حکومتی ایجنسیوں اور مذہبی ظلم و ستم ڈھانے والے بھارتی سرکاری اہلکاروں پر بھی پابندی لگائے ۔