میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹک ٹاک سٹار مسکان شیخ کے قتل کے بعد ٹک ٹاکرزنے اپنی سر گرمیاں محدود کر لیں

ٹک ٹاک سٹار مسکان شیخ کے قتل کے بعد ٹک ٹاکرزنے اپنی سر گرمیاں محدود کر لیں

ویب ڈیسک
منگل, ۹ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ٹک ٹاک سٹار مسکان شیخ کے قتل کے بعد ٹک ٹاکرزنے اپنی سر گرمیاں محدود کر لیں ۔ کراچی میں قتل ہونے والی ٹک ٹاک سٹارمسکان شیخ کی چار ساتھیوں سمیت قتل کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر راج کرنے والی ٹک ٹاکرزنے اپنی سر گرمیاں محدود کر لی ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں پرستار رکھنے والی ٹک ٹاکرز میں اس واقعہ کے بعد تشویش پائی جاتی ہے اورٹک ٹاکرزاپنی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات کا شکار ہیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کئی نامور ٹک ٹاکرزنے اپنے ساتھ ذاتی سکیورٹی بھی رکھ لی ہے اور غیرضروری طور پر باہر آنے جانے سے اجتناب کر رہی ہیں۔ اکثر معروف ٹک ٹاکرزمیں بھی نوک جھونک ہوتی ہے اور نوبت لڑائی جھگڑوں تک بھی جاپہنچتی ہے جس کی ویڈیوزبھی منظر عام پر آ چکی ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں