میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کارساز حادثے کا زخمی لاٹھی کے سہارے عدالت پہنچ گیا، مزید سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کارساز حادثے کا زخمی لاٹھی کے سہارے عدالت پہنچ گیا، مزید سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۱ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے علاقے کارساز میں ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والا شین الیگزینڈر لاٹھی کے سہارے عدالت پہنچ گیا۔ دوسری جانب اندوہناک ٹریفک حادثے کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمہ خاتون کی سفید رنگ کی لینڈ کروزر گاڑی کو انتہائی تیز رفتاری سے جاتے دیکھا گیا جبکہ نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں حادثے کی شکار دوسری گاڑی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑی کی رفتار سروس روڈ کے لحاظ سے دگنی سے بھی زائد تھی، سروس روڈ پر 30 سے 40 کی اسپیڈ میں گاڑی چلائی جاتی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کی گاڑی کی اوور اسپیڈنگ واضح ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اندازے کے مطابق خاتون 100 کی اسپیڈ سے گاڑی چلا رہی تھیں، پولیس کی جانب سے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے خاتون کو ذہنی مریضہ قرار دیا گیا ہے، ڈاکٹرز کی دی گئی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی ہے۔ ادھر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا، اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کی ذمہ دار خاتون جناح اسپتال کے سائیکاٹریک وارڈ میں ہے، خاتون کو ذہنی مریضہ اور مانیا کا مریض بتاکر وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کی ذمہ دار خاتون نے گزشتہ روز اسپتال میں ہنگامہ بھی کیا تھا، خاتون اپنے سیمپلز بھی کروانے کے لیے راضی نہیں تھیں، وکیل کے کہنے پر خاتون نے اپنے سیملز کروائے ہیں، حادثے کی ذمہ دار خاتون اور اس کی فیملی جناح اسپتال کے سورتی وارڈ کے ڈونرز میں سے ہیں جبکہ اسپتال انتظامیہ خاتون نتاشا سے متعلق موقف دینے سے گریزاں ہے۔ دوسری جانب کراچی میں کار ساز روڈ پر ٹریفک حادثے کے مقدمے کی دفعہ تبدیل کردی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نتاشا کے پاس مقامی ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں تھا، مقدمے میں سیکشن 322 قتل بالسبب کا اضافہ کردیا گیا۔ اس سے قبل مقدمے میں قتل خطا کی دفعہ 320 شامل کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کی خاتون ڈرائیور بھی زخمی ہے، ملزمہ کو بھی سر پر چوٹ لگی ہے، واقعے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے، 4 افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں