میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دائیں کروٹ سونے کے حیرت انگیز فوائد

دائیں کروٹ سونے کے حیرت انگیز فوائد

جرات ڈیسک
پیر, ۲۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

دائیں کروٹ سونا سنتِ نبویؐ ہے۔ آپؐ نے خاص طور پر سونے کے آداب میں دائیں کروٹ سونے کی تلقین کی ہے۔ مگر اب سائنسی تحقیقات سے بھی ثابت ہو رہا ہے کہ دائیں کروٹ سونے کے کیا حیرت انگیز فوائد ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق 60فیصد بالغ افراد دائیں پہلو پر سونے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ اس پوزیشن کو نیند کی صحت مند ترین جسمانی حالتوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔دائیں ہاتھ پر سونا بہت سے فوائد پیش کرتا ہے، ریڑھ کی ہڈی کی صحت سے لے کر خراٹوں، سینے کی جلن اور کمر میں درد کے خطرے تک میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ درج ذیل میں دائیں کروٹ پر سونے کی مزید صحت بخش فوائد کا ذکر کیا جارہا ہے۔
بہتر ہاضمہ:دائیں طرف سونے سے ہاضمے کے عمل کو آسان بنانے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ یہ پیٹ میں موجود تیزاب کو دوبارہ غذائی نالی میں جانے سے روکتا ہے جس سے ایسڈ ریفلکس یا سینے کی جلن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
جسم سے غیرمطلوب مادوں نکاسی:کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ دائیں طرف سونے سے لیمفیٹک سیال (lymphatic drainage)کے قدرتی بہاؤ میں مدد مل سکتی ہے جو جسم سے فضلات اور زہریلے مادوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے نکالنے کا ذمہ دار ہے۔
حمل:حاملہ خواتین کے لیے عام طور پر بائیں جانب سونے کی تجویز دی جاتی ہے تاہم دائیں کروٹ سونا خون کے بہاؤ اور گردش کے لحاظ سے زیادہ آرام دہ اور فائدہ مند ہے۔
خراٹے اور نیند کی کمی:بعض صورتوں میں دائیں کروٹ سونا پیٹھ کے بل سونے کے مقابلے میں ہوا کے راستے کو زیادہ واشگاف رکھتا ہے جس سے خراٹے اور کم نیند کی حالتوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔
دل کی صحت:دل کے بعض امراض میں مبتلا افراد کے لیے دائیں کروٹ سونا زیادہ فائدہ مند ہے اور خون کی گردش کے لیے بہتر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں