میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم نائن موٹروے پر، رومی سٹی کے نام سے غیرقانونی رہائشی اسکیم کا انکشاف

ایم نائن موٹروے پر، رومی سٹی کے نام سے غیرقانونی رہائشی اسکیم کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز)ایم نائن موٹروے پر رومی سٹی کے نام سے ایک اور غیرقانونی رہائشی اسکیم کا انکشاف، مقامی لوگوں کو مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی جاری، قدیمی قبرستان ٹک مکان سمیت تاریخی پہاڑ و مقامات پر قبضوں کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر پر رومی سٹی کے نام سے ایک اور غیرقانونی رہائشی اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے، مقامی رہائشیوں کے مطابق ان کی زمینوں پر قبضے کئے جا رہے ہیں اور انہیں بروکرز مختلف طریقوں سے حراسان کر رہے ہیں، مقامی رہائشیوں کے مطابق قدرتی چراگاہوں پر قبضے کرکے ذریعہ معاش ختم کیا جا رہا ہے جبکہ تاریخی پہاڑوں پر قبضوں کے بعد قدیمی و تاریخی قبرستان ٹک مکان پر بھی قبضے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، مقامی رہائشیوں کو پولیس کے ذریعے ڈرایا جا رہا ہے، واضع رہے کہ رومی سٹی ضلع جامشورو کے علاقے کوہستان میں شروع کی گئی ہے جبکہ مذکورہ علاقہ ان سروی لینڈ جس کے جعلسازی کے ذریعے کھاتے تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں کی زمینوں اور سرکاری زمینوں پر قبضوں میں برا راست ڈپٹی کمشنر جامشورو کی آفیس ملوث ہے جو کہ سرکاری و نجی زمینوں کو کوڑیون کے دام بلڈرز کو فروخت کر رہی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں