میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چوروں کی پشت پناہی کرنے والے پھنس گئے مخالفین الٹالٹک جائیں نااہل نہیں کراسکتے،عمران خان

چوروں کی پشت پناہی کرنے والے پھنس گئے مخالفین الٹالٹک جائیں نااہل نہیں کراسکتے،عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کا آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنے کا اعلان اور ریمانڈ دینے والی مجسٹریٹ کو نام لے کر دھمکی،سپریم کورٹ سے مریم ،نوازشریف،زرداری ،فضل الرحمن کیخلاف کیس سننے کی اپیل
ڈیل نہیں ہو رہی،جو کام کرتا ہوں کشتیاں جلا کر کرتا ہوں، عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں، اسلام آباد کو بند کر سکتا ہوںآرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر پاکستان کو سوچنا ہوگا،سلمان رشدی سے زیادہ غلیظ انسان کوئی نہیں
اسلام آباد (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چاہوں تو آسانی سے اسلام آباد بند کر سکتا ہوں، اس حد تک نہیں جانا چاہتا ،پاکستان کے چوروں کو پشت پناہی کرنے والے پھنس گئے ہیں، انتخابات میں جتنی تاخیر ہو گی ہماری پارٹی کو اتنا فائدہ ہوگا، یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کرا سکتے،شہباز گل نے ٹی وی پر جو کہا اصغر خان کیس میں ججز کے وہی ریمارکس ہیں، تو کیا اس بات پر ججز کو بھی پکڑا جائیگا؟،آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر پاکستان کو سوچنا ہوگا،سلمان رشدی سے زیادہ غلیظ انسان کوئی نہیں،سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے واقعہ کا حوالہ دیا تھا کہ کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے قانون ہاتھ میں لے کر کسی کو بھی قتل کر دے۔ عمران خان سے ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں سب کو پتہ چل گیا لیکن عوامی سپورٹ کے ساتھ بھاری ذمہ داری بھی آتی ہے، آج سوشل میڈیا پر سازش نہیں بلکہ سمت کی اصلاح دکھ رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد بند کرنا چاہوں تو آسانی سے کر سکتا ہوں، لیکن یہ میرا آخری قدم ہوگا اس حد تک نہیں جانا چاہتاکیونکہ ملک کو معاشی نقصان ہو سکتا ہے، لہذا سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، پاکستان کے چوروں کو پشت پناہی کرنے والے پھنس گئے ہیں، انتخابات میں جتنی تاخیر ہو گی ہماری پارٹی کو اتنا فائدہ ہوگا، یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کرا سکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے ٹی وی پر جو کہا اصغر خان کیس میں ججز کے وہی ریمارکس ہیں، تو کیا اس بات پر ججز کو بھی پکڑا جائیگا؟پی ٹی آئی کو شہدا سے متعلق منفی مہم میں جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ عظمیٰ بخاری سے کہیں اپنے خاوند کو پولیس کی تحویل میں دیں، جو شہباز گل سے اگلوانا ہے وہ عظمی کا خاوند اگل دیگا۔

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنے کا اعلان اور شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ کو نام لیکر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے،مجسٹریٹ زیبا چوہدری آپ کو بھی ہم نے نہیں چھوڑنا، کیس کرنا ہے تم پر بھی، مجسٹریٹ کو پتہ تھا شہباز پر تشدد ہوا پھر بھی ریمانڈ دیدیا، بڑے ادب سے سپریم کورٹ کوکہتا ہوں قانون کی حکمرانی پر عمل درآمد آپ کا کام ہے،شہباز گل نے جو کہا مریم ، نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمان اس سے زیادہ بول چکے ہیں، اگر ڈاکٹر شہبازگل کے خلاف کیس ہوسکتا ہے تو سابق وزیراعظم نوازشریف، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) فضل الرحمان، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف کے خلاف بھی کیس بنیں گے ،اسلام آباد پولیس سے پوچھا تو پولیس نے کہا ہم نے کچھ نہیں کیا ہمیں پیچھے سے بوٹ لگا تھا،نیوٹرل کو کہنا چاہتا ہوں یہ پاکستان کا مسئلہ ہے، آپ چوروں کے ساتھ نہیںپاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں،25 مئی کو قوم کبھی نہیں بھولے گی، 25 مئی کو بچوں اور عورتوں پر شیلنگ کی گئی، پر امن احتجاج پر دہشت گردی سے دہشت پھیلائی گئی، سب سن لو ہم چوروں کے ٹولے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ہفتہ کو ڈاکٹر شہباز گل کے حق میں نکالی گئی ایف نائن پارک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ 24 گھنٹے کے نوٹس پربڑی تعداد میں عوام باہرنکلی ہے،تمام پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ چنگیز خان نے اپنے دور میں تین کروڑ مسلمانوں کا قتل عام کیا،اس وقت بھی پاکستان میں ایسی ہی دہشت پھیلائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چنگیز خان جہاں حملہ کرتا تھا وہاں کھوپڑیوں کے مینار بناتا تھا، چنگیز خان اس طرح خوف پھیلاتا تھا کہ لوگ لڑے بغیر ہتھیار ڈال دیتے تھے،اس وقت پاکستان میں بھی یہی ہو رہا ہے، خوف پھیلا کر عوام کو غلام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی آواز کو بند کرنے کیلئے نجی چینل کو بند کیا گیا، نجی چینل سچ دکھارہا تھا،نجی چینل کو بند کر کے باقی چینلزکیلئے خوف پھیلایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ یہ پاکستان کیلئے فیصلہ کن وقت ہے، اگر ہم اس خوف کے بت کے سامنے جھک گئے تو ہمارے سامنے غلامی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کی تاریخ میں فرعون، ڈکٹیٹر، بادشاہ لوگوں کو خوف کی بنا غلام بناتے تھے، ہم سب نے اس ظلم کا مقابلہ کرنا ہے،26سال کی سیاست میں پہلی دفعہ ایک زندہ قوم دیکھ رہا ہوں،پہلی دفعہ ایک سوئی ہوئی قوم جاگ رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ شہباز گل کو اس لیے پکڑا اس لیے تشدد کیا، نواز شریف، مریم نواز، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان،خواجہ آصف نے شہباز گل سے زیادہ سخت بیان دیا۔عمران خان نے کہاکہ شہبازگل کو بیان کی وجہ سے نہیں پکڑا،شہبازگل پرتشدد کیا گیا،انہوں نے یہ بتانے کی کوشش کی وہ قانون سے اوپرہے، شہبازگل پرتشدد ڈرانے کی کوشش ہے، اگر پی ٹی آئی رہنما پر تشدد ہو سکتا ہے تو یہ کسی پر بھی کر سکتے ہیں، پاکستانیوں یہ فیصلہ کن وقت ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم انگریز سے آزاد ہو گئے تاہم آج بیرونی سازش کے تحت چوروں کو مسلط کر دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ قوم 25 مئی کا دن نہیں بھولے گی،25مئی کو پْر امن احتجاج پر شیلنگ کی گئی، 25مئی کو دہشت پھیلا کر پولیس،رینجرز نے بے دردی سے شیلنگ کی،چوروں کا ٹولہ، بھگوڑا اور سب سن لو یہ قوم جاگ گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا ایکٹوئسٹ کو ڈرایا جارہا ہے،چیلنج کرتا ہوں جومرضی کرلوعوام کے سمندرکونہیں روک سکتے،عوام کا سمندرآزادی چاہتا ہے۔
عمران خان ریلی سے خطاب


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں