کے فور سمیت 56 منصوبے وفاقی بجٹ سے خارج
ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ جون ۲۰۲۴
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے حکومت سندھ اور ایم کیو ایم کی تجاویز ردی کی ٹوکری میں ڈال دی کے فور سمیت 56 منصوبے وفاقی بجٹ سے خارج کردیئے ۔ وفاقی حکومت نے بجٹ کی تیاری میں سندھ کے چھپن اہم منصوبے نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل نہیں کئے تھرکول واٹر سپلائی اسکیم کے فور حیدرآباد واٹر سپلائی اسکیم حیدر آباد سیویرج ٹریٹمنٹ پلانٹ کو آئندہ مالی سال کے بجٹ سے نکال دیا گیا جبکہ کراچی اربن انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پیکج ، حیدرآباد اربن انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پیکج بھی نئے بجٹ سے خارج کردیا سائٹ کراچی میں سڑکوں کی تعمیر ، تھر و کوہستان میں 17 چھوٹے ڈیم بھی وفاقی بجٹ سے نکال دیئے وزیر اعظم کی صدارت میں نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں وزیر اعلی سندھ شرکت کریں گے اس اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کی درخواست پر خارج کئے جانے والے تمام یا کچھ منصوبے شامل کئے جا سکتے ہیں ۔


