میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ،شوکت ترین

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ،شوکت ترین

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقعہ پر ممبر قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی معیشت کی صورتحال سمیت بر آمدات اور بیرون ملک سے ترسیلات زر میں استحکام و متوقع اضافہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کرونا وباء کے دوران چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے تحفظ سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ضمن میں وزارت خزانہ کی کاوشیںقابل تعریف ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ عالمی وبائی چیلنج کے باوجود زرمبادلہ کی شرح میں اضافہ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت آسان شرائط پربلا سود قرضوں کی فراہمی اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ کاروبارمیں آسانی اور سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے گورنر سندھ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے، یہی وجہ ہے کہ عالمی ادارے پاکستان کی اقتصادی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں