میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی انتخابات' حیدرآباد سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

بلدیاتی انتخابات' حیدرآباد سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی بلدیاتی انتخابات، حیدرآباد شہر میں سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، تحریک انصاف کے اسد عمر کے دورے کے بعد آصفہ بھٹو زرداری بھی حیدرآباد پہنچ گئیں، علی زیدی کی بھی حیدرآباد آمد، پی ایس پی کی پوزیشن کمزور، ایم کیو ایم دہڑوں میں تقسیم، تحصیل لطیف آباد اور سٹی میں تحریک انصاف مقابلے کیلئے تیار، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شہر سیاسی سرگرمیوں کا گڑھ بن گیا ہے، دو روز قبل تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر کی دورے کے بعد پیپلزپارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصف بھٹو نے بھی حیدرآباد پہنچ کر شہر کا دورہ کیا جبکہ تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی بھی حیدرآباد پہنچے جبکہ مصطفیٰ کمال کی آمد بھی متوقع ہے، حیدرآباد شہر کے تحصیل قاسم آباد میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن مضبوط ہے، سٹی اور لطیف میں ایم کیو ایم دہڑوں میں تقسیم ہونے کے باعث تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری ہوگیا ہے، جبکہ تحریک لبیک بھی شہری علاقے میں مقابلے کیلئے میدان میں ہے، پاک سرزمینِ پارٹی کی پوزیشن انتہائی کمزور دکھائی دیتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں