میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد کے اعلیٰ پولیس افسران میں اختلافات، شہرمیں جرائم بڑھ گئے

حیدرآباد کے اعلیٰ پولیس افسران میں اختلافات، شہرمیں جرائم بڑھ گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) حیدرآباد کے اعلیٰ پولیس افسران میں اختلافات، شہر جرائم پیشہ افراد کے حوالے، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک درجن جرائم کی وارداتیں، شہری غیر محفوظ ، قاسم آباد اور سٹی میں جرائم کی شرح اضافہ، ایک ہلاکت بھی ہوچکی، ایس ایس پی نے تین ایس ایچ اوز کو معطل کرکے تنزلی کردی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں جرائم کا جن بے قابو ہوگیا ہے، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک درجن سے زائد جرائم کی وارداتیں ہونے کے باعث شہری غیر محفوظ ہوگئے ہیں، تھانہ سٹی کی حدود میں رسالہ روڈ اے کے سن بئکری سے بئکری مالک سے دو نامعلوم مسلح افراد 90 ہزار چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ کچھ دن پہلے قاسم آباد کے تھانہ بھٹائی ننگر کی حدود میں سٹیزن کالونی سے 80 لاکھ روپے چھین کر گارڈ کو قتل کردیا گیا، گذشتہ رات تھانہ بھٹائی ننگر کے حدود سٹیزن کالونی میں موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح افراد نے جنرل اسٹور میں گھس کر جنرل اسٹور کے مالک اشوک کمار سے اسلحہ 50 ہزار، تین موبائیل چھین کر فائرنگ کرکے مہیش کمار کو زخمی کردیا، تھانہ بھٹائی ننگر کی حدود دوسری واردت میں ہونڈا شورم کے پاس ہوٹل مالک فھد عباسی سے پئسے موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا، تھانہ سٹی کے حدود مسکان پلیس اولڈ راحت سینما کے پاس 5 وین فلور پر قائم الیکٹرانکس کے بعد دوکانون کے تالے توڑ کر مجموعی طور پر 5 لاکھ کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے، واضح رہے کہ جرائم کی وارداتوں میں اضافے کے بعد ایس ایس پی نے بھی تھانہ نسیم ننگر کے ایس ایچ او فیض علی شاہ، تھانہ بلدیہ کے ایس ایچ او اور تھانہ بھٹائی ننگر کے ایس ایچ او شرجیل ننگی کو معطل کرکے تنزلی کردی جبکہ ایس ایچ او قاسم آباد اور بلدیہ کا بھی تبادلہ کردیا گیا، ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں اعلیٰ پولیس افسران میں اختلافات کے باعث شھر میں جرائم میں اضافہ ہوگیا ہے، حیدرآباد کے مختلف تھانوں پر سفارشی ایس ایچ اوز میں کھلبلی مچ گئی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں