میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مدرسے کے طالبعلم سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں مفتی عزیزالرحمن گرفتار

مدرسے کے طالبعلم سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں مفتی عزیزالرحمن گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

پولیس نے مدرسے کے طالبعلم سے مبینہ زیادتی کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد مفتی عزیزالرحمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے بیٹے الطاف الرحمان سمیت گرفتار کیا۔بتایا گیا ہے کہ مفتی عزیز الرحمان کے دوسرے بیٹے عتیق الرحمان کو کاہنہ لاہور سے گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے ملزموں کو آج پیر کے روز عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔مفتی عزیز الرحمان کی طالبعلم سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صدر پولیس نے متاثرہ طالبعلم صابر شاہ کی مدعیت میں مفتی عزیز الرحمان کے خلاف بد فعلی اور ان کے بیٹوںاور دیگر کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں