میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کا عید پر زیرِحراست ملزمان کو ہائی ٹی دینے کا فیصلہ

نیب کا عید پر زیرِحراست ملزمان کو ہائی ٹی دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے عید الفطر کے موقع پر تمام زیرِ حراست ملزمان کے لیے ہائی ٹی کے انتظام کا فیصلہ کیا ہے ۔نیب کی جانب سے اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ خیر سگالی کے جذبے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی زیرِ حراست ملزمان کے لیے ہائی ٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر نیب کی حوالات میں زیرِ حراست ملزمان کو ہائی ٹی اور گلدستہ پیش کیا جائے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پہلی مرتبہ جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ و کوٹ لکھپت جیل میں موجود نیب ملزمان کو بھی گلدستہ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نیب لاہور نے اعلامیے میں کہا کہ نیب لاہور گزشتہ سالوں کے دوران اسی نوعیت کی فراخدلی کا عملی مظاہرہ کرتا آیا ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ماضی میں معروف سیاستدان بھی دورانِ حراست عید کے دنوں میں نیب کی سہولتوں سے مستفید ہوتے رہے ہیں۔نیب لاہور کا کہنا ہے کہ جذبہ خیر سگالی کے اقدامات نیب کی انسانی ہمدردی کے ضامن ہیں، تاہم تفتیش و تحقیقات کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں