میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی برادری افغانستان کی مشکلات کم کرنے کیلئے منجمد اثاثے بحال کرے، عمران خان

عالمی برادری افغانستان کی مشکلات کم کرنے کیلئے منجمد اثاثے بحال کرے، عمران خان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرے، افغان عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کے لیے منجمد اثاثوں کی بحالی سمیت فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات چین، روس، امریکا اور پاکستان پر مشتمل ٹرائیکا پلس میں شرکت کرنیوالے افغانستان سے متعلق خصوصی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔عمران خان نے امیدظاہر کی کہ بین الاقوامی برادری صورتحال کی نزاکت کا احساس کرے گی اور منجمد اثاثوں کے اجرا سمیت فوری اقدامات کرے گی تاکہ افغان عوام کی مشکلات کے خاتمے میں مدد دی جا سکے۔انہوں نے اس سلسلے میں ٹرائیکا پلس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔وزیراعظم نے افغانستان کیلئے عملی طرز عمل اپنانے اور مثبت روابط کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مشترکہ خدشات سے نمٹا جا سکے اور ٹرائیکا پلس میں شامل ممالک کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھایا جا سکے۔عمران خان نے کہا کہ وہ مسلسل اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔وزیراعظم نے اس تبدیل شدہ صورتحال میں اجتماعی کوششوں، انسانی حقوق کے احترام اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے عزم کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے افغانستان کی صورتحال اور چیلنجز پر قابو پانے کے لیے کامیاب خصوصی نمائندگان کو مبارکباد دی اور ٹرائیکا پلس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔۔انہوں نے افغانستان میں انسانی بحران اور اقتصادی تباہی سے بچنے کے لیے بھی اقدامات پر خصوصی طور پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرے، افغان عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کے لیے منجمد اثاثوں کی رہائی سمیت فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں