میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف ، نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست مان لی

آئی ایم ایف ، نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست مان لی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست مان لی۔یاد رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کیلئے درخواست کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ ماہ کے دوران آئی ایم ایف وفد نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچے گا، مذاکرات نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پروپوزل پر ہوں گے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہیپاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو 2 درخواستیں دی گئیں،ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی درخواست منظور ہوئی، دوسری درخواست پر مشن دورہ پاکستان کے دوران جائزہ لے گا، ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت پاکستان تقریبا 6 ارب ڈالر قرض لے سکے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام تین سال سے زائد مدت کیلئے ہونے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں