روشنی کی بجائے کراچی مجرموں کا شہر بنتا جا رہا ہے ، گورنر سندھ
شیئر کریں
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی روشنیوں کی بجائے مجرموں کا شہر بنتا جارہا ہے اس شہر کے باسی بنیادی سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ فانڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار میں سینیٹر نثار کھوڑو ، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ ، سینئر صحافیوں مظہر عباس ، امتیاز فاران اور دیگر بھی شرکت تھے ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ سمندر ہونے کے باوجود شہر کے باسیوں کو پینے کا پانی میسر نہیں اور بجلی ، گیس ، انفرااسٹرکچر نا پید ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل حل کرنے کے لئے اختیارنہیں ، نیت اور ارادہ ضروری ہے اس ضمن میں کراچی کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے ہر فورم پر جارہاہوں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان سے شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی توجہ کی بات کی، وزیراعظم جلد کراچی آکر تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں پی ایم ڈی ایف کی چیئر پرسن دردانہ شہاب نے سیمینار کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔