میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیواسٹاک، ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا اختیارات ڈپٹی ڈائریکٹر کو حاصل

محکمہ لائیواسٹاک، ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا اختیارات ڈپٹی ڈائریکٹر کو حاصل

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ لائیو اسٹاک سندھ، ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ دو ماہ سے خالی، ڈی جی آفس ڈپٹی ڈائریکٹر کے ذریعے چلنی لگی، تمام معاملات ڈپٹی ڈائریکٹر ستار سومرو کے حوالے، سابق ڈی جی نذیر کلہوڑو کے خلاف بھی متعدد تحقیقات جاری، تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ دو ماہ سے خالی ہے، سَابق ڈی جی کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد عہدہ مسلسل خالی ہے جبکہ گریڈ 20 کے دو سینئر افسران کو نظرانداز کردیا گیا جبکہ ڈی جی آفیس کو ایک سسٹم کے حوالے کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آفیس کے تمام معاملات شعبہ پلاننگ میں مقرر ڈپٹی ڈائریکٹر ستار سومرو کے حوالے ہیں اور ستار سومرو سیکرٹری لائیو اسٹاک کا انتہائی چہیتا افسر ہے، ذرائع کے مطابق اربوں روپے کی کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے سابق ڈی جی نذیر کلہوڑو کے تمام معاملات بھی ستار سومرو ہی چلاتے تھے، ذرائع کے مطابق ڈی جی آفیس سمیت تمام سندھ کے سینیئر افسران کو بھی ستار سومرو ہی ڈیل کرتے ہیں، دوسری جناب سابق صوبائی وزیر کا دایاں ہاتھ سمجھا جانے والے سابقہ ڈائریکٹر جنرل نذیر کلہوڑو کے خلاف کروڑوں روپے کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں، نذیر کلہوڑو غیرقانونی طور پر دو سال ڈی جی کے عھدے پر براجمان رہا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں