استحکام پارٹی اورق لیگ کو بائے بائے، پنجاب میں نون لیگ کی سولو فلائٹ
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
پنجاب میں قومی اسمبلی کے سات اور صوبائی اسمبلی کے اٹھارہ حلقوں میں نواز لیگ اور آئی پی پی میں غیراعلانیہ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔جہانگیر ترین، علیم خان اور عون چوہدری کے خلاف شیر میدان میں نہیں اترا۔آئی پی پی نے شکوہ کیا ہے کہ غیراعلانیہ مفاہمت کے باوجود حلقوں کی لیگی قیادت تعاون نہیں کررہی شہبازشریف اور عون چوہدری کی ملاقات میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا ہے دوسری طرف نواز لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں ناکامی کے بعد ق لیگ نے ملک بھرمیں قومی اسمبلی کی 17 اور صوبائی اسمبلیوں کی 50 نشستوں پر امیدواروں کااعلان کردیا۔موسیٰ الہیٰ ،حسین الہیٰ اور چوہدری سالک میدان میں اتریں گے۔طارق بشیر چیمہ کو قومی کے دوحلقوں سے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ شافع حسین گجرات کی صوبائی نشست سے الیکشن لڑیں گے