میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت سازی ہمارا کام نہیں افغانستان میں استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں،فواد چودھری

حکومت سازی ہمارا کام نہیں افغانستان میں استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں،فواد چودھری

ویب ڈیسک
پیر, ۶ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں حکومت سازی ہمارا کام نہیں کہ ہم انہیں بتائیں بلکہ یہ افغانستان کی عوام کا کام ہے ،ہم صرف افغانستان کے استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،کیا امریکہ سمیت دیگر ممالک کے انٹیلی جنس چیفس نے کابل کا دورہ نہیں کیا جو بھارت کو جنرل فیض حمید کے دورہ کابل سے پریشانی ہو رہی ہے ، ویسے تو ہماری بھارت کے ساتھ تجارت بند ہے لیکن بھارت میں جو جلن ہے اس کے لئے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں یہ تجویز پیش کروں گاکہ پاکستان سے بھارت کو ’’برنال ‘‘ برآمد کرنے کی اجازت دی ،ہماری یہ حکمت عملی ہے کہ بھارت اربوں ڈالرز لگانے کے باوجود افغانستان میں ذلیل و رسوا ہوا ہے اور بھارتی عوام کو اپنی حکومت سے پوچھنا چاہیے کہ ان کے ٹیکس کا پیسہ جو بھارت کے غریب عوام پرلگنا چاہیے تھا وہ کیوںافغانستان میں برباد کیا گیا،اپوزیشن جماعتیں چوں چوں کا مربہ ہیں او ران کا قومی معاملات میںکوئی سنجیدہ کردارنہیں ،مسلم لیگ (ن)میں ٹاس کے ذریعے ہر ہفتے قیادت کی جارہی ہے ، ایک 92سال کاکشمیری مجاہد موت کے بعدآزادی او رحریت کی علامت ہے ،سری نگرہائی وے پر حریت لیڈر سید علی گیلانی کی یادگار تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت ا ور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی میت کی جو بے حرمتی کی ہے اس کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے شدید مذمت کی ہیپاکستان نے صبح بھارت کی حکومت کی مذمت کی میت کی بے حرمتی کے اوپر ۔ ایک 92سال کاکشمیری مجاہد موت کے بعدآزادی او رحریت کی علامت ہے ۔ بھارت اتنا خوفزدہ ہے کہ وہ عوامی جنازہ کی اجازت دینے سے بھی ڈر رہا ہے، نریندرمودی جوہٹلر سے متاثر ہے اس کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اورایک میت کواس کی فیملی کے حوالے نہیں کیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر کی آزادی کا استعارہ ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں