میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم سندھ، 10سال سے بند بھرتیاں کھولنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ، 10سال سے بند بھرتیاں کھولنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبہ بھر کے کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔محکمہ کالجز سندھ کے مطابق کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 10سال سے بند بھرتیوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 17 گریڈ کے 1500 لیکچررز کی آسامیوں پر بھرتیوں کافیصلہ کر لیا ہے جس میں شعبہ کیمسٹری کے لیے 98 مرد و خواتین کی آسامیاں خالی ہیں۔شعبہ ریاضی کے لیے 67 مرد اور 54 خواتین کی آسامیاں اور شعبہ فزکس کے لیے 154، انگلش کے لیے 172 آسامیاں پر کی جائیں گی۔محکمہ کالجز سندھ کے مطابق اردو مضمون کے لیے 144، مطالعہ پاکستان کے لیے 86 آسامیاں خالی ہیں جبکہ سندھ بھر کے کالجز میں ڈھائی ہزار سے زائد مضامین میں اساتذہ کی کمی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں