میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کا سینیٹ انتخابات سے قبل صدارتی انتخاب کرانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کا سینیٹ انتخابات سے قبل صدارتی انتخاب کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پارلیمنٹ کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات سے قبل صدارتی انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،دونوں جماعتوں نے نئے صدر کے انتخاب کیلئے 8مارچ کی تاریخ کی تجویز دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں جماعتوں نے تجویز دی ہے کہ اسمبلیوں کی حلف برداری کے فوری بعد صدارتی انتخاب ہوں گے ۔انتخاب میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بطور صدر حکومتی اتحادیوں کے امیدوار ہوں گے ۔واضح رہے کہ 8 ستمبر 2023 کو ڈاکٹر عارف علوی 5 سالہ مدت پوری کرنے والے ملک کے جمہوری طور پر منتخب ہونے والے چوتھے صدر بن گئے تھے ۔تاہم صدر کے انتخاب کے لیے ضروری الیکٹورل کالج کی عدم موجودگی کے باعث ڈاکٹر عارف علوی تاحال ملک کے صدر ہیں اور اس سے وہ ملکی تاریخ کے ان سربراہان مملکت میں سے ایک بن گئے جن کی مدت میں توسیع ہوئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں