ایران میں دو بلوچوں کوغیر واضح الزامات پرپھانسی
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
ایران میں بلوچ نسل سے تعلق رکھنے والے دو شہریوں کو غیر واضح الزامات پر تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپ سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے گروپ بلوچ کارکنان تحریک نے اطلاع دی کہ دو بلوچ نوجوانوں بہنم اور شعیب ریگی کو جنوب مشرقی شہر زاہدان کی جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے ۔اس گروپ کا کہنا تھا کہ یہ دونوں نوجوان سپاہ پاسداران انقلاب کی حمایت یافتہ ایک مقامی ملیشیا کے ارکان تھے ۔انھیں 2018 میں انسداد منشیات فورس کے سادہ کپڑوں میں ملبوس ایجنٹوں سے مسلح جھڑپ کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا۔وہ ان ایجنٹوں کو غلطی سے منشیات کے اسمگلر سمجھ بیٹھے تھے اور ان کے درمیان جھڑپ ہو گئی تھی۔تاہم ان کے خلاف درج مقدمے میں لگائی گئی فردالزام ہنوز سامنے نہیں آئی۔