میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی عائد

ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی عائد

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاہور کے تمام بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر ، اندر لاہور کے تمام بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر پولی تھین بیگ نظر نہیں آنے چاہیں اور اگر ایسا ہوا تو پھر ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی۔ جبکہ عدالت نے محکمہ ماحولیات سے 28 فروری تک عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ پولی تھین بیگز زہر بنتے جارہے ہیں۔ جبکہ عدالت نے پولی تھین بیگ مینوفیکچرز کی کیس میں فریق بننے کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر پولی تھین بیگ کے استعمال کے خلاف ابو ذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت ابو ذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ محکمہ ماحولیات نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر پلاسٹک بیگز کا ستعمال جاری ہے جو کہ توہین عدالت ہے ۔ اس پر جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں ایسے پلاسٹک بیگز کا استعمال ختم ہو چکا ہے ۔ دوران سماعت محکمہ ماحولیات کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی کہ مختلف مراحل میں عدالتی حکم پر عملدرآمد کروا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں