میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی بلدیاتی انتخابات کا 3 بار التواء، 12 امیدوار الیکشن کی حسرت لیے چل بسے

کراچی بلدیاتی انتخابات کا 3 بار التواء، 12 امیدوار الیکشن کی حسرت لیے چل بسے

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی میں بلدیاتی انتخابات تین بار ملتوی ہونے تک مختلف اضلاع کی یونین کمیٹیز کے12 امیدوار الیکشن لڑنے کی حسرت لیے دنیا سے ہی چلے گئے۔ کراچی میں تاریخ پر تاریخ آتی رہی اور بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوتے رہے، اس دوران کراچی کے مختلف اضلاع کی یونین کمیٹیز کے لیے چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر کی نشستوں پر حصہ لینے والے 12 امیدوار انتقال کرگئے۔ بلدیاتی انتخابات کی بدلتی ہوئی تاریخوں کے درمیان ضلع کورنگی کی یونین کمیٹیز سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے دو امیدوار انتقال کر گئے، ضلع غربی میں یوسی چیئرمین کے ایک امیدوار بھی اس دوران چل بسے۔ ضلع وسطی کی بھی یونین کمیٹیز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے دو امیدوار جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔ ضلع کیماڑی، ملیر، کورنگی اور شرقی سے جنرل کونسلر کے 7 امیدوار بھی بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کے درمیان زندگی کی بازی ہار گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں