نیب حراست میں پی پی رہنما خورشید شاہ کی طبیعت خراب
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ایم این اے خورشید شاہ کی نیب حراست میں طبیعت خراب ہو گئی، طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں شعبہ امراض قلب میں داخل کرا دیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو بدھ کے روز نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں حراست میں لیا تھا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں ان کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی تھی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کی نیب حراست میں طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ جس کے بعد انہیں پولی کلینک میں طبی معائنے کے لیے لے جایا گیا جہاں انکے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ، اس دوران انہیں سینے میں درد بھی محسوس ہو رہا تھا اور ان کے پیٹ میں تکلیف بھی تھی۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)نے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو سکھر منتقل کرنیکا فیصلہ کیا ہے ،بعد ازاں نیب سکھر کی ٹیم انہیں لیکر روانہ ہو گی۔