میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کا آغاز 22 اگست کو دو روزہ ٹور میچ سے کریگی

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کا آغاز 22 اگست کو دو روزہ ٹور میچ سے کریگی

منتظم
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کا آغاز 22 اگست کو دو روزہ ٹور میچ سے کریگی ۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے اس سے قبل 2015ء کے آخر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث کینگروز نے دورے سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔ طے شدہ شیڈول کے تحت آسٹریلوی ٹیم بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم 22 اگست کو دو روزہ ٹور میچ کھیلے گی، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 27 سے 31 اگست تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 ستمبر تک چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں