میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم حکومت میں رہتے ہوئے بھی عتاب کاشکارہے ،خالدمقبول صدیقی

ایم کیوایم حکومت میں رہتے ہوئے بھی عتاب کاشکارہے ،خالدمقبول صدیقی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایم اکیو ایم نے آزادکشمیر کے عام انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 22حلقوں میں اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے،جنہیں باقاعدہ ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں،ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی پاکستان سید امین الحق،ممبر قومی اسمبلی اسامہ قادری،رابطہ کمیٹی کے ممبر ارشاد ظفیر،عارف شاہ،ایم کیو ایم آزادکشمیر کے صدر صاحبزادہ شاہ فیصل،سیکرٹری جنرل عزت علی کے ہمراہ مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے ہے ہم نے کراچی میں ہر کلاس کے لوگوں کو ان کی خواہش اور عوام کی سوچ کے مطابق حق دیا پاکستان کو جبر کے بجائے صرف انصاف سے جوڑا جا سکتا ہے۔انتخابات میں کامیابی بیلٹ سے نہیں بلکہ نظریے سے ہوتی ہے اور ہمارے یہ 22امیدوار آزادکشمیر میں ہمارا انصاف اور برابری کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے،ہمیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ ہم کامیاب ہونگے یا نہیں ہمارے لیے یہ بات اہم ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب ایم کیو ایم حکومت میں رہتے ہوئے بھی عتاب کا شکار ہے اور لوگوں کو ہم سے دور کیا جارہا ہے آزادکشمیر سے 100سے زائد امیدواروں نے ٹکٹ کیلئے درخواست دی،انہوں نے کہا کہ کشمیر باغیرت اور باجرات قوم ہیں،بھارت کی جانب سے 5اگست کے واقعات کے بعد ہم نے قومی اسمبلی سمیت ہر سطح پر موثر آواز اٹھائی ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے کشمیری اپنے مستقبل کا جوفیصلہ کرینگے ہم ان کے ساتھ ہونگے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہونے چاہیں بلکہ مناسب ہوگا کہ مستقبل میں عام انتخابات کو بلدیاتی انتخابات سے مشروط کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ بات بھی باعث افسوس ہے کہ مڈل کلاس لوگ اسمبلی میں پہنچنے کے بعد مڈل کلاس نہیں رہتے پاکستان میں کوئی علاقہ برادری نہیں دو ہی قسم کے لوگ ہیں ایک ظالم اور دوسرا مظلوم ایک امیر اور دوسرا غریب اگر ملکی ترقی چاہتے ہیں تو عوام کو ان کا حق دیں اور مظلوم طبقات کو زیادہ سہولیات دی جائیں،دکھ اور سکھ میں غریبوں کو شریک کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں