میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان پراعتماد نہ کرنے والوں کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں،شاہ محمودقریشی

عمران خان پراعتماد نہ کرنے والوں کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں،شاہ محمودقریشی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی رکنیت متاثر ہو سکتی ہے امید ہے ایسا نہیں کریں گے ،اعتماد کے ووٹ اور فنانس بل پر کوئی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا ،اگر عمران خان کو آپ اپنا لیڈر تسلیم کرتے ہیں تو ان پر اعتماد کریں ،اگر آپ عمران خان پر اعتماد نہیں رکھتے تو آپ کے پاس تحریک انصاف میں رہنے کی گنجائش نہیں رہتی۔وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارٹی ڈسپلن کے حوالے سے بیان میں کہاکہ ہمارے تمام اراکین، پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے تحفظات کا اظہار کرنے والے اراکین کو دعوت دی ان کی گفتگو سنی اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی رکنیت متاثر ہو سکتی ہے امید ہے وہ ایسا نہیں کریں گے – انہوںنے کہاکہ اعتماد کے ووٹ اور فنانس بل پر کوئی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ اگر عمران خان کو آپ اپنا لیڈر تسلیم کرتے ہیں تو ان پر اعتماد کریں – انہوںنے کہاکہ علی ظفر صاحب نے ابھی اپنی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان صاحب کو پیش نہیں کی ،وزیر اعظم نے ان کے کہنے پر علی ظفر کو ذمہ داریاں تفویض کیں – شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ان کی خواہش تھی کہ تحقیقات کیلئے ان کی پسندیدہ شخصیت کو نامزد کیا جائے – انہوںنے کہاکہ اگر آپ عمران خان پر اعتماد نہیں رکھتے تو آپ کے پاس تحریک انصاف میں رہنے کی گنجائش نہیں رہتی، عمران خان پارٹی کے بانی چیئرمین ہیں ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عمران خان اور ان کے ووٹرز نہ ہوتے تو یہ صاحبان بھی آج اسمبلیوں میں نہ ہوتے، عمران خان کو لیڈر مانتے ہیں تو پھر ان کے فیصلوں پر آمادگی کا اظہار کرنا چاہیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں