میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری، 70 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری، 70 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرق میں فلسطینیوں کی فصلوں پر بھی حملہ کیا
امدادی سامان کی فراہمی پر اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ میںلاکھوں افراد کو بھوک کا سامنا

اسرائیل کی غزہ میں گھروں اور خیمہ بستیوں پر بمباری، 70 فلسطینی شہیدہوگئے، غزہ میں خوراک کی شدید قلت ہوگئی ہے، اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرق میں فلسطینیوں کی فصلوں پر بھی حملہ کیا ہے، غزہ پر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری میں 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 70 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔طبی ذرائع نے بتایا کہ جمعے کی صبح سے اب تک اسرائیلی فورسز نے متعدد گھروں، خیمہ بستیوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے فوری انتباہ جاری کیا ہے کہ غزہ کو اب خوراک کی ضرورت ہے، کیونکہ لاکھوں افراد کو بھوک کا خطرہ ہے۔ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے لوگ نفسیاتی طور پر ٹوٹ چکے‘ ہیں، اور امدادی سامان کی فراہمی پر اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ میں لاکھوں افراد کو بھوک کا سامناہے وہ اپنے بچوں کو بھی کھانا کھلانے سے قاصر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں